What Happened to PMLN Social Media Team

What Happened to PMLN Social Media Team

1 views
0

 

دوہزار چودہ میں دھاندلی کے خلاف عمران خان کے دھرنے کے بعد مجھے ایک دن بھی ایسا یاد نہیں پڑتا کہ کبھی پی ٹی آئی والوں نے ٹویٹر پر ٹرینڈ کیا ہو اور مسلم لیگ نون والے پیچھے رہ گئے۔ یہ انہی دنوں کی بات ہے کہ جب بہت سے مسلم لیگ نون مخالف اینکروں نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم صفدر ایک مربوط سوشل میڈیا سیل چلا رہی ہیں۔ مجھے یہ باتیں آج اس لیے یاد آ رہی ہیں کیونکہ پچھلے چوبیس گھنٹون سے مسلم لیگ نون میڈیا ٹیم کی طرف سے ایک  ٹاپ ٹرینڈ بھی سامنے نہیں آیا۔ مسلم لیگ نون سوشل میڈیا ٹیم ایک ایسے وقت پر پس پردہ چلی گئی ہے جب ایک طرف تو حکومت کو عمران خان کو ملک دشمن ثابت کرنے کیلیے اس ٹیم کی بہت ضرورت ہے تو دوسری طرف کچھ حکومت مخالف اینکرز یہ الزام لگا رہے ہیں کہ ڈان لیکس میں اہم کردار شاید مریم نواز شریف کا ہے۔ اگر میڈیا سیل اور ڈان لیکس کو آپس میں لنک کرکے دیکھا جائے تو ایک عجیب کمبی نیشن سامنے آتی ہے۔ اس حوالے سے تو کوئی دو رائے نہیں ہیں کہ مریم صفدر ڈان لیکس کے حوالے سے کسی نہ کسی درجے مصروف ضرور ہونگی مگر سوال یہ ہے کہ اس مصروفیت کی وجہ سے سوشل میڈیا پر نون لیگ کی کارکردگی ماند کیوں پڑ گئی  ، یوں لگتا ہےکہ جیسے کچھ تو ہے جس کی پردہ داری ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پاکستانی ٹویٹر پر یہ ٹرینڈ سرفہرست  رہے

  • #پاکستانیو_بنی_گالا_پہنچو
  • #BaniGalaRises
  • #سونامی_نہیں_رکےگا
  • Burhan
  • #PtiDharna

دوسرے نمبر پر یہ ٹرینڈز رہے

  • #MaryamIsCyrilSource
  • “Imran Ismail”
  • #سول_مارشل_لاء_نامنظور
  • #WellDone_JIPunjab
  • #میاں_جی_تن_کے_رکھو

تاہم آخری ٹرینڈ کی ٹویٹس سے یہ واضح پتہ چلانا مشکل تھا کہ ایسی ٹویٹس مذاق میں کی جارہی ہیں یا حقیقت میں وزیراعظم پاکستان کو تشدد کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔

Comments

comments

About author

Your email address will not be published. Required fields are marked *